پیسے نہیں تھے کبھی خُدا کا گھر دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔۔ چند مشہور شخصیات اللہ کے گھر جا کر جذباتی ہوگئیں

image

رمضان میں اللہ کا گھر دیکھنے کی خواہش ہر مسلمان کی ہوتی ہے اور اکثر لوگ چاہتے ہیں کہ رمضان سے قبل ہی وہ اللہ کے گھر کی زیارت کرلیں یا رمضان وہاں سکون سے گزاریں، واہ کیا عالم ہوگا جب افطار روزہ رسول ﷺ کے سامنے ہو اور سحری میں کعبہ کو چوم کر روزے کی نیت ہو۔ یہ دلی خواہش کم و بیش ہر کسی کی ہوتی ہے۔ اس سال کچھ مشہور شخصیات بھی اللہ کے گھر زیارت کے لیے رمضان سے قبل پہنچی ہیں۔

اداکارہ حنا خان نے اپنی زندگی کا سب سے پہلا عمرہ ادا کیا ہے جس سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ جذباتی ہوگئیں انہوں نے کہا کہ پیسے نہیں تھے کبھی خُدا کا گھر دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملا لیکن میں شکر ادا کرتی ہوں کہ اس سال اللہ نے میری دعا سن لی اور مجھے میری ماں اور بھائی کے ہمراہ اپنے گھر کی زیارت کروا دی۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شوہر شعیب ملک کے بغیر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچیں۔ انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں اور کیپشن میں لکھا کہ الحمدااللہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔ لوگوں نے ساتھ ہی ان سے شعیب ملک کے بارے میں بھی سوال پوچھ لیا جس پر ثانیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow