میرا انتقال ہوگیا ۔۔۔ اداکار محمود صاحب اپنی موت سے متعلق حقیقت بتاتے ہوئے دلبرداشتہ، ویڈیو شیئر کردی

image

اداکار محمود اسلم کے حوالے سے کسی نے جھوٹی افواہ پھیلادی کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے اور یہ اب اس دنیا سے چل بسے ہیں۔ اسی خبر کی تردید کرتے ہوئے محمود صاحب نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کردی جس میں وہ کہتے ہیں کہ

میں آپ کے سامنے ہوں اور زندہ سلامت ہوں، تھوڑی دیر پہلے کسی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلا دی ہے کہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔ جو مرگیا اس کی خبر شیئر کرو دوسروں میں پھیلاؤ، بھائی میں تو زندہ ہوں مجھے کیوں مار رہے ہو؟ خبروں کی تصدیق تو کرلو اب یہ جھوٹی خبر میرے گھر والوں اور اتنے ڈھیر سارے چاہنے والوں کے لیے کس قدر تکلیف دہ ہے تھوڑا تو احساس کرو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow