بیٹیاں باپ کی خوشی اور مان ہوتی ہیں ۔آج پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس موقعے پر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انتظار ختم ہوا۔ میرے دل کی نئی ملکہ آ گئی ۔الحمد اللہ بیٹی اور میری بیوی دونوں ٹھیک او رصحت مند ہیں۔اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیں، شکریہ۔
س کے علاوہ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں اللہ نے گھر رحمت بھیجی تو اس مناسبت سے انہوں نے ننھی بیٹی کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا۔