چاند کا ٹکڑا کھینچ کر لانا پڑا ۔۔ جنید نیازی نے رمضان کے چاند کو انڈین ڈرامے کے وائرل سین سے کیوں ملایا؟

image

رمضان کا چاند آناً فاناً نظر آیا،جہاں ساڑھے 9 بجے تک بھی کوئی اطلاع نہیں تھی وہاں اچانک 10 بج کر 10 منٹ پر چاند کے نمودار ہونے کی خبر سامنے آئی اور اعلان ہوا کہ کل ہی مُلک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔ اب جناب یہ خبر ہر کسی کے لیے تھوڑی سی مشکلات اپنے ساتھ لے کر آئی کیونکہ سحری کے لیے کئی ساری چیزوں کا اہتمام کرنا تھا جو خُدا کے فضل سے ہو تو گیا لیکن دیر سے ہوا۔ اس کے بعد تراویح کچھ لوگوں کی رہ گئی جو لمبی تان کر اس لیے وقت سے قبل بستر میں جا گھسے تھے کہ اب کل کا روزہ نہیں ہوگا۔ لیکن بہرحال 23 مارچ کے عظیم دن اللہ کی طرف سے رحمتیں نازل ہوئیں اور اس دن ہم نے 2023 میں پہلا روزہ رکھ لیا۔

چاند کے اچانک آنے پر جہاں سوشل میڈیا میمز کی بھرمار ہوئی وہیں اداکار جنید نیازی نے بھی اس چاند کی آمد کو ایک مشہور بھارتی ڈرامے کا سین جس میں چاند کا ٹکڑا کھینچ کر لانا تھا اس سے ملا دیا۔ پہلے اس ڈرامے کا وائرل کلپ بھی دیکھ لیں:

اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے جنید نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کیپشن لکھا کہ کمیٹی بالکل اسی طرح رمضان کے چاند کو لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس سٹوری کو سکرین شاٹ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لوگوں نے خوب مذاق اُڑایا اور اس پر حقیقت کہہ کر کمنٹ کیا تو کسی نے کہا کہ ہم اپنی کمیٹی کا مذاق تو اُڑا رہے ہیں مگر ہم یہ کیوں نہیں دیکھ رہے کہ یہ چاند بالکل درست بتایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow