راکھی ساونت نے کچھ وقت قبل ہی اسلام قبول کیا اور یہ ان کا پہلا رمضان ہے۔ اس رمضانُ المبارک کی آمد پر جہاں راکھی بہت خوش ہیں وہیں راکھی پریشان بھی ہیں کہ میں تو اکیلی ہوں اللہ روزے میں میری مدد کرنا۔
راکھی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں لکھا یا اللہ یہ میرے پہلے رمضان ہیں میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں؟ میں اکیلی رہوں گی، تو میری مدد فرما۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ 4 بجے میں نے سحری کرکے روزہ رکھا اور مجھے بالکل بھوک نہیں لگ رہی میں نے نماز پڑھی مجھے اتنا سکون مل رہا میں بتا نہیں سکتی بس اللہ میری عبادت کو قبول فرما۔
واضح رہے راکھی ساونت رمضان میں عمرے کی ادائیگی کی خواہشمند ہیں جس کے لیے یہ کاغذات تیار کروا رہی ہیں۔