افطار پارٹی کدھر ہے اور۔۔ رمضان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ وائرل میمز

image

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے میمز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اور مختلف فلموں کی کچھ وائرل تصاویر پر لوگ دلچسپ جملے لکھ کر شیئر کررہے ہیں۔

گول مال فلم میں وصولی بھائی کے کریکٹر سے منسوب جملہ بھی اس وقت وائرل ہے۔ ابے جلدی بول مجھے تراویح پڑھنے جانا ہے۔

نوازالدین صدیقی کی ایک دلچسپ تصویر بھی اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے جس میں وہ فون پر کہہ رہے ہیں: افطار پارٹی پر ہے اپن۔

مرزا پور سیریز کے منا بھائی ٹوپی پہن کر کسی کو سمجھا رہے ہیں کہ نماز پڑھو، روزے رکھو اور خود کو سدھارو۔

اس تصویر میں ایک خاتون اداکارہ گلاس دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں جام شیریں پیجئے بھائی۔

معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کے مرزا پور سیریز کے ایک پوز پر قالین بھیا کہہ رہے ہیں محترم۔

منوج باجپائی کی تصویر پر کسی صارف نے ٹوپی لگا کر لکھا کہ اب نماز پڑھنے کا سمے آگیا ہے۔

ایک اور تصویر میں کسی صارف نے مرزا پور سیریز کا ہی ایک پوز لے کر اس پر لکھا بڑے اسلامی ہو بیٹا۔

اکشے کمار کی فلم کے پوز پر اسلام علیکم بہن روزہ رکھ لیا۔ کی میم بھی بہت وائرل ہورہی ہے۔

سنیل شیٹھی اور پاریش راول کے ساتھ مقبول فلم ہیرا پھیری کے پوز میں اکشے کہہ رہے ہیں رحمت ہی رحمت ہوگی۔

ایک اور وائرل میم میں اکشے کمار پھر ہیرا پھیری کے ایک پوز میں کہہ رہے ہیں 30 دن میں ثواب ڈبل۔

اس آخری میم میں معروف کامیڈین جونی لیور پھر ہیرا پھیری کے پوز میں کہہ رہے ہیں افطار پارٹی کدھر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow