1 سال تک شادی کو چھپائے رکھا کیونکہ۔۔ ایسا کیا ہوا تھا جو اپنی شادی چھپانے پر گووندا آج تک پچھتا رہے ہیں؟

image

مشہور اداکاروں کی زندگی ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، لیکن کچھ کی شادی بھی سب کو حیران کر دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں اداکار گووندا اپنے دلچسپ بیانات کی بدولت وائرل ہو گئے تھے، تاہم ان کی زندگی میں ایسا بہت کچھ ہو چکا ہے، جب وہ میڈیا کی توجہ حاصل کر چکے ہیں،

ایک ایسا واقعہ بھی اس وقت وائرل ہو گیا تھا، جب کنوارے گووندا کی شادی کی خبر میڈیا پر وائرل ہو گئی، پہلے تو ایک اخبار نے دعویٰ کیا اور پھر یہ خبر جنگل میں آگ کی طرف پھیل گئی۔

چھپے رستم نے اپنی شادی کی خبر کو کچھ یوں چھپا کر رکھا تھا کہ کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہو پائی۔ 36 سالہ اس شادی کے بندھن میں ویسے تو کئی نشیب فراز آئے مگر شروعات ہی میں گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا جو کہ ان کی رشتہ دار تھی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دراصل جب گووندا کی شادی ہوئی تھی، تو ان دنوں ان کا کیرئیر بھی خوب چمک رہا تھا، ایسے میں انہیں خوف تھا کہ اگر میں نے شادی کی خبر عام کر دی تو میرا چمکتا ہوا کیرئیر ماند پڑ سکتا ہے۔ محض اپنے کیرئیر کو بچانے کے لیے گووندا نے اپنی شادی تک کو ایک سال تک کے عرصے کے لیے راز رکھا۔

بیٹی کی پیدائش تک گووندا نے اس شادی کو تو چھپا لیا مگر باپ بنتے ہی انہیں یہ سچ سب کو بتانا پڑا، لیکن اس سب میں ایک مشکل لمحہ یہ بھی آیا کہ ان کی ایک بیٹی کمزوری کے باعث اور قبل از وقت پیدائش کی بنا پر انتقال کر گئی تھی، جس کے بعد وہ خود بھی افسردہ رہنے لگے۔

گووندا کو شاید یہی سبق ملا تھا جب ہی وہ اب اپنی اہلیہ اور بچوں کی خاطر ہر دوسرے سے لڑ جانے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow