پچھلے سال جب عامر لیاقت زندہ تھے، جب کوئی کام نہیں دے رہا تھا ۔۔ کرن ناز عامر لیاقت کے متعلق بات کرتے ہوئے چینلز پر بھڑک اٹھیں

image

عامر لیاقت کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کے بارے میں ہر شخص بخوبی سب کچھ جانتا ہے۔ وہ شخص جس نے رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھی جس کے وضع کردہ طریقے سے پروگرامز آج بھی رواں دواں ہیں۔ ان سے متعلق شو ہوسٹ کرن ناز نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں کرن نے لکھا کہ

پچھلے سال عامر لیاقت ڈپریشن کا شکار رہے رمضان ٹرانسمیشن کے بے تاج بادشاہ ہوتے ہوئے بھی کوئی چینل انکے ساتھ ٹرانسمیشن کرنے کو تیار نہیں تھا۔اس سال مختلف چینلز مختلف انداز سے عامر لیاقت کا چورن بیچ کر بتارہے ہیں کہ وہی اصل روح روا تھے۔ثابت ہوا کہ خود کو منوانے کے لئیے مرنا پڑتا ہے

کرن نے چینلز انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی بات کا اظہار کیا کیونکہ پچھلے سال عامر لیاقت کو کوئی بھی رمضان ٹرانسمیشن دینے کے لیے تیار نہ تھا جس کی وجہ ان کی دانیہ شاہ سے شادی اور سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرالنگ تھی۔ لیکن عامر کے دنیا سے جانے کے بعد اس سال ہر کوئی ان کو یاد کر رہا ہے کہ یہ پہلا رمضان ہے عامر لیاقت کے بناء، یہ پہلی ٹرانسمیشنز ہیں عامر کے بغیر ، شاید ہمارے معاشرے میں ناقدرے ہر جگہ ہیں اور اب ہر کسی کو اپنی اہمیت اپنی موت کے بعد ہی لوگوں کو دکھانی پڑے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow