میرے گھر کھانا بنانے کے لیے نوکر نہیں بلکہ ۔۔ شادی کے بعد ایمن کیسے سارے گھر کے لیے کھانا بناتی ہے، مشہور اداکارہ نے لذیز کھانا بنانا کن عورتوں سے سیکھا؟ ویڈیو

image

گھر کا کھانا انسان کو صحت مند بناتا ہے۔ جی ہاں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بات عام لوگ ہی سمجھتے ہیں اور ٹی وی پر نظر آنے والے اداکار زیادہ تر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا لذیز کھانا کھانا ہی پسند کرتے ہیں۔

لیکن ایسا نہیں کیونکہ آج بھی مشہور اداکار منیب بٹ کے گھر پرانے طریقے سے کھانا بنتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

حال ہی میں منیب بٹ ایک رمضان ٹرانسمیشن میں آئے جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ گھر میں کھانا کون بناتا ہے؟ جس پر انہوں نے بڑے ہی فخر سے کہہ ڈالا کہ ہمارے گھر پر کھانا بنانے کیلئے کک یا پھر نوکر نہیں رکھے جاتے بلکہ شروع سے ہی ایک پرانی روایت چلی آ رہی ہے کہ پوری فیملی کیلئے گھر کی خواتین مل کر کھانا بناتی ہیں۔

اور اب تو میری بیوی ایمن کو بھی بہت اچھا کھانا بنانا ا گیا جو اس نے اپنی امی اور میری امی (ساس )سے سیکھا۔ مزید یہ کہ گھر کی عورتیں جب کھانا بانتی ہیں اس میں پیار، محبت، خلوص شامل ہوتا ہے۔

البتہ جب شادی ہوئی تو اس وقت کم کھانا بناتی تھیں۔ اور تو اور گزشتہ روز ہی لوکی گوشت بنایا جو بڑے ہی مزے کا تھا۔ اس کے علاہو ہم نے اپنی بیٹی کو بھی باہر کے زنگر،پیزا کے علاوہ گھر کے دیسی کھانوں پر لگایا ہے جیسا کہ انڈہ پراٹھا وغیرہ۔

واضح رہے کہ اسی پروگرام میں منیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب ابھی کچھ ماہ پہلے گھر کی سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ گھر پر کوئی جہاز آ کر گر گیا ہو ۔

کیونکہ یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس گھر والوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور تو اور میرے پڑوسیوں کے گھر کا بھی آدھا حصہ گر گیا ۔شروعات میں تو ہم یہی سمجھے کہ کسی نے بم بلاسٹ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow