فلک شبیر اور سارہ ان کی جوڑی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہے۔ دونوں ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے ساتھ خوش نظر آتے ہیں۔ کبھی سارہ فلک کی تعریفیں کرتی ہیں تو کبھی فلک سارہ کے لیے گانے گاتے سنائی دیتے ہیں۔ حآل ہی میں دونوں رمضان ٹرانسمیشن میں آئے جہاں فلک سے سوال کیا گیا کہ آپ نے سارہ کو اب تک کیا مہنگا تحفہ دیا جس پر فلک نے کہا کہ اس کا جواب تو سارہ ہی دیں گیں۔
سارہ نے بتایا کہ فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں مجھے ایک گھر تحفے میں دیا اور اب بھی انہوں نے مجھے گھر دیا ہے، کچھ وقت قبل یہ میرے لیے بھی دبئی سے میرے لیے ڈائمنڈ ہیرے کی انگوٹھی بھی لائے تھے۔ سارہ نے یہ بھی کہا کہ میں شادی سے قبل اتنا برانڈز کی چیزؤں میں دلچپسی نہیں لیتی تھی اور نہ مجھے اس کا اتنا آئیڈیا تھا لیکن اب مجھے فلک نے یہ سارے شوق کروا دیے۔ یہ جب بھی کسی جگہ جاتے ہیں تو میرے لیے مہنگے جوتے، پرس، کپڑے اور ہر چیز لے کر آتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ تم پر یہ سب سوٹ کرتا ہے تم پہنو یہ ۔۔
سارہ نے بتایا کہ میں اپنی جلد کا خاص خیال رکھتی ہوں اور کوریا کے میک اپ پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہوں جوکہ بہت مہنگے ہیں اور یہاں سے ملتے بھی نہیں ہیں۔