پاکستانی شوبز کے اداکار جویرہ سعود کی جانب سے گذشتہ دنوں بنت فاطمہ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا گیا تھا جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ہر بار ہم آپ ماؤں کے پاس افطار اور سحری کرنے آتے ہیں مگر اس بار ہم آپ کو اپنے گھر دعوت پر بلائیں گے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں جب جویریہ اور سعود نے بنت فاطمہ کی ماؤں کو اپنے گھر افطار پر بلایا۔
رمضان المبارک کا مہینہ جاری ہے اور مہنگائی کی وجہ سے یہ سال سب کے لیے بہت مشکل بن گیا ہے۔ لوگ آٹے کی قطاروں میں لگ کر مر رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ نوکریوں سے محروم ہیں۔
ایسے وقت میں سعود اور جویریہ نے بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم کی ماؤں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا ارادہ کیا اور انہیں اِفطار کے لیے اپنے گھر بلایا۔ افطار کی دعوت پر سنگیتا جی سمیت چند مشہور شخصیات بھی شامل ہوئیں۔
جویریہ سعود نے خود اپنے ہاتھوں سے افطاری بنائی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے فیسبک پیج پر شئیر کی۔
خصوصی تقریب کا انعقاد اپنے گھر کے صحن میں کیا جہاں ٹیبل اور کرسیاں لگائی گئیں اور مہمانوں کو افطار کروائی گئی۔ ساتھ ہی نعت خوانی کی محفل بھی سجائی گئی۔
دیکھئے کس طرح جویریہ اور سعود نے اولڈ ایج ہوم کی ماؤں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں کیسے اپنے گھر پر افطار کروائی نیچے دی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں۔