انتقال سے پہلے والدہ کو تین بار کلمہ پڑھایا اور پھر۔۔ افضل خان کی والدہ آخری وقت میں کس تکلیف میں تھیں؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

image

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے اپنی والدہ مرحومہ سے متعلق انٹرویو میں ذکر کیا جس دوران وہ آبدیدہ ہوگئے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو افضل خان اور ان کی والدہ سے متعلق بتائیں گے۔

ریمبو ایک پروگرام میں بطور مہمان مدعو کیے گئے جس کا عنوان ماں کے بارے میں تھا۔ انہوں نے اپنی والدہ سے آخری ملاقات میں کیا باتیں کی تھیں انہوں نے تفصیل سے پہلی بار بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک فلم کی شوٹ پر تھا تو اس دوران میری والدہ اسپتال میں ایڈمٹ تھیں اور ان کا روز فون آتا تھا، میں نے ان سے کہا کہ ماں صرف تین دن کا کام ہے میں بس آرہا ہوں۔

ریمبو کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے ان تین دنوں میں مجھے اتنے فون کیے کہ جتنے پورے سال نہ کئے ہوں گے۔ تو انہوں نے مجھ سے فون پر یہ کہا کہ تیرا کام ختم نہیں ہوگا میں ختم ہوجاؤں گی۔ میں نے شوٹ کے سیٹ پر کہا کہ کام بند کریں اب مجھ سے نہیں ہوگا۔

میں اسپتال اپنی بیوی بچوں کے ساتھ پہنچا اور اپنی والدہ سے کہا کہ امی کوئی کام مجھے بتا دیں تو افضل خان نے آنکھوں میں آنسو لیے درد بھری آواز میں بتایا کہ میری ماں نے کہا وہ مجھ سے بہت خوش ہیں۔

پھر انہوں نے میرا ماتھا چوم کر کہا کہ میرے لیے 2 نفل پڑھ لو، والدہ بہت تکلیف میں تھیں ، میں نے وضو کیا اور نماز میں دعا کی کہ یا اللہ اگر میری والدہ کی زندگی صحت والی ہے تو انہیں زندہ رکھنا اگر انہوں نے اسی طرح کی تکلیف کاٹنی ہے تو بلا لے۔

افضل خان نے مزید بتایا کہ میں تمام رشتے دار والدہ کے پاس پہنچ گئے تھے، ماں کا آخری وقت چل رہا تھا، اسی دوران میری بہن آئی اور بتایا کہ امی کی طبعیت خراب ہو رہی ہے۔ میں اپنی والدہ کے پاس گیا تو انہوں نے آنکھیں کھول کر میری طرف دیکھا میں نے کہا امی، تو اس وقت ڈاکٹر امی کی سانس بحال کرنے کی کوشش میں لگا تھا تو میں اسے ہٹا دیا۔

اپنے ہونٹ والدہ کے کانوں کی قریب لے گیا اور کہا کہ امی کلمہ پڑھیں۔ تین مرتبہ امی کو کلمہ پڑھوایا اور پھر اپنے تمام رشتہ داروں سے پوچھا کہ آپ سب نے کلمہ سنا تو سب نے کہا کہ ہم نے سنی ہے۔ پندرہ بیس سیکنڈز میں میری ماں آرام سے دنیا چھوڑ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts