نادر علی نے پی فار پکاؤ نامی یوٹیوب شو سے شہرت پائی، آج نادر کا شوبز انڈسٹری میں ایک اپنا مقام ہے سب ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حال ہی میں نادر کی آن لائن کمائی کے حوالے سے شعیب اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں آپ سن سکتے ہیں کہ شعیب اختر نے بتایا کہ نادر آپ یوٹیوب سے 5 یا 6 کروڑ روپے کماتے ہیں۔ جس پر نادر نے کہا یہی وہ چیز ہے جس کو سن کر میں حیران ہوتا ہوں کہ میں اتنا کماتا ہوں۔ شاید وہ افغانی 5 یا 6 کروڑ ہوں گے جو میں کماتا ہوں۔
نادر نے مذید کہا کہ مستقل مزاجی بہت ضروری ہے، کامیابی کی کنجی ہے۔ کام کرتے رہیں، مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے جائیں، اپنے content پر کام کریں، وہ دکھائیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کو عوام کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے پھر ہی آپ اچھا کماسکتے ہیں۔