شادی میں آئی ہو یا رمضان شو میں۔ یہ الفاظ تھے پاکستان کی مشہور میزبان و اداکارہ ند یاسر کیلئے۔ ملک پاکستان میں اس وقت رمضان کا با برکت مہینہ چل رہا ہے۔
اس میں لوگوں پر ایک طرف تو اللہ پاک کی طرف رحمت برس رہی ہے اور دوسری طرف پاک مہینے میں پاکستانی عوام ندا یاسر کے کپڑوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ ندا نے رمضان کے تقدس میں مارننگ شو کی بجائے سحری پروگرام شروع کیا جس میں یہ تمام ابھرتے ہوئے اور مشہور پاکستانی اداکاروں کو مدعو کرتیں اور ان سے ان کے بچپن سے متعلق سوالات کرتیں کہ آپکا رمضان کیسا گزرتا تھا وغیرہ وغیرہ۔ مگر ان شوز میں یہ زیادہ تر شرارہ پہن کر شریک ہوئیں۔
جس پر پاکستانی عوام نے شدید تنقید کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے۔ جیسا کہ رفعت نامی خاتون کا کہنا تھا کہ عمر 50 سال اور فیشن 18 سال کی لڑکی والا۔
خان نامی شخص کہتا ہے کہ یہ ندا آنٹی کس کی مہندہ پر جا رہی ہیں، موسمی لگ رہی ہیں۔
جبکہ پروفیسر ثناء کہتی ہیں کہ ایک تو اس کی ہر روز ہی عید ہوتی ہے۔