بچے ہوں یا بڑے سب ہی کو فلمیں دیکھنے کا شوق ہوتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ایک اداکار یا اداکارہ خوب پسند ہوتے ہیں جن کے بارے میں یہ سب کچھ جاننا چاہتے ہیں جیسا کہ ان کے بچے کتنے ہیں، اہلیہ کا نام کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
بس اسی طرح سب کے پسندیدہ اداکار سنجے دت کے بارے میں انتہائی بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ بم دھماکے میں زخمی ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے چہرے، ہاتھ اور کہنی پر گہری چوٹیں آئیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فلم "کے ڈی" کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔
اس فلم میں سنجے دت پر دھماکے کا سین فلمایا جا رہا تھا۔ بہرحال اب ٹوئٹر کے زریعے سنجے دت نے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں ۔ جتنی بھی خبریں میدیا کی زینت بن رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں، یہ بالکل جھوٹی ہیں۔
اور تو اور فلمیں بنانے والے میرا بہت خیال رکھتے ہیں، جب بھی میرا کوئی سین فلمایا جانا ہو تو تمام لوگ بے انتہا احتیاط سے کام لیتے ہیں۔