رابعہ انعم پاکستان کی مشہور خاتون اینکر پرسن ہیں۔ ان کے ٹاک شوز اور آج کل رمضان ٹرانسمیشن لوگوں میں خوب مقبول ہو رہی ہیں۔ رابعہ کا مزاج دوستانہ اور ہمدردانہ رویہ ہر کسی کے دل میں گھر کر لیتا ہے۔ لیکن آج کل تو یہ اپنے رونے دھونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو رہی ہیں۔
کبھی جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے ایسے رو پڑتی ہیں کہ ان کے اپنے بیٹے بھی ضبط کرکے دیکھ رہے ہوتے ہیں یہ رابعہ باجی کو کیا ہوگیا۔
کہیں اپنی والدہ کی کہانی اور بھائی کی موت کا واقعہ بتاتے ہوئے شدید غم سے آبدیدہ ہو جاتی ہیں۔
ایک شو میں کالر نے اپنے گھر کے ذاتی مسائل بتائے تو دکھ سُن کر برداشت نہ کر پائیں اور ایک مرتبہ پھر زار و قطار رو پڑیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین رابعہ سے شدید ناراض ہیں۔ لوگ کمنٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اتنا نہ رویا کریں، آپ ایک اچھی اینکر ہیں آپ پر اس طرح کے ڈرامے زیب نہیں دیتے۔
صارفین کہتے ہیں
رابعہ ریٹنگ کے لیے روتی ہیں اور اداکاری کر رہی ہیں، کسی نے کہا کہ وہ لائیو شو میں شاید یہ دکھانے کے لیے روتی تاکہ ریٹنگ مل جائے۔ کوئی کہتا ہے یہ پاکستان کی نیہا ککڑ ہیں کیونکہ وہ بھی بیچاری ہر بات پر رونے لگتی ہیں۔ یہ دونوں ہی کوئی بڑی ڈرامہ کوئین لگتی ہیں۔۔