شوہر ہی کی وجہ سے میں زندہ ہوں۔ یہ الفاظ تھے پاکستان کی سینئر اداکارہ حناخواجہ بیات کے۔ جن کے شوہر کا اچانک انتقال آج سے کچھ ماہ پہلے ہوا۔
اب یہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوہر کی یاد کچھ ایسی باتیں کہیں جسے سننے والوں کے بھی دل بھر آئے۔
یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ جیسے ہی میزبان کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو یہ کہنے لگیں کہ میری تو زندگی پہلے ہی اس سال بہت بدل گئی ہے۔
کیونکہ 30 سال شادی کے بعد اب شوہر کا انتقال ہوا تو خود کو اکیلا محسوس کیا مگر ان کی یادوں کے سہارے زندہ ہوں۔ کیونکہ جب وہ بیمار ہوئے تو میں نے کام چھوڑ دیا۔
1 سال تک ٹی وی پر نہیں آئی تو وہ مجھے کہنے لگے کہ تم اپنی زندگی جیو، اب
زندگی بیماری کے ساتھ رکتی تو نہیں نا، میں تمہیں آگے بڑھتادیکھنا چاہتا ہوں ۔ اسی لیے یہ کہتی ہوں کہ میری کامیابی کے پیچھے شوہر کا ہاتھ ہے۔ اور تو اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے خاوند کے انتقال کے 1 ہفتہ بعد سے ڈراموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔
اس وقت مجھے ڈرامہ پروڈکشن والے کہتے تھے کہ آپ کس مٹی سے بنیں ہیں میڈم؟ اس سوال پر میں نے جواب دیا کہ والدین و شوہر سے جو کچھ سیکھا ہے اسی پر عمل کر رہی ہوں کیونکہ وہ کہتے تھے کہ آپ کی وجہ سے کبھی کسی کا نقصان نہ ہو۔ اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ اب رو گئیں۔
کہ شوہر اس قدر اچھے اور نفیس انسان تھے کہ میں کئی مرتبہ ایسے کام بھی کیے جن سے میری جان کو خطرہ تھا تو انہوں نے مجھے سے کہا تم ٹھیک کر رہی ہو،میں ساتھ ہوں تمہارے۔ انٹرویو کے آخر میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس دن والد کا انتقال ہوا اس دن میں نے کھانا تک نہیں کھایا۔