سُسرال میں آتے ہی قرآن کی تلاوت کروائی ۔۔ شادی میں گانے بجانے کی جگہ اللہ کا کلام پڑھنے کی خوبصورت ویڈیو

image

شادیوں میں مختلف قسم کی رسومات کی جاتی ہیں، کہیں منفرد انٹری کروا کر تو کہیں کوئی فضول سی گانوں کی رسم کرکے بہرحال ایک شادی کی ویڈیو انسٹاگرام پر لاہور سے بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کا سسرال میں ویلکم کرنے کے بعد اس سے قُرآنِ پاک کی تلاوت کروائی گئی تاکہ اللہ کے کلام کی برکت سے اس کا اپنے گھر میں زندگی بھر کا یہ سفر شروع ہو اور کامیاب ازدواجی زندگی گزرے۔

اس ویڈیو کو اب تک کئی لوگ لائک اور شیئر کرچکے ہیں۔ یہ جوڑا لاہور سے تعلق رکھتا ہے، دلہن کا نام اریبہ اور دولہا احمد ہیں۔ دونوں نے اپنے نکاح اور شادی کی مکمل فوٹوگرافی ایونٹ آرٹست بائے راحیل ناصر سے کروائی ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts