مشہور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی زندگی میں کئی مشکلات سے گزریں جن میں سے ایک مشکل کے بارے میں انہوں نے حالیہ پروگرام میں انکشاف کیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو آئمہ بیگ سے متعلق بتانے جا رہے ہیں جب وہ ایک بڑی بیماری کا شکار تھیں۔
معروف یوٹیوبر شاہویر جعفری کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان آئمہ بیگ مدعو ہوئیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جب انہیں فلم بارہواں کھلاڑی میں اداکاری کی پیشکش ہوئی تو اس وقت وہ خطرناک بیماری میں مبتلا تھیں۔ گلوکار نے بتایا کہ میں 6 ماہ تک وہیل چیئر پر تھی، ہڈیوں میں شدید سوجن ہوچکی تھی۔
آئمہ بیگ نے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دنوں آرتھرائٹس نامی سنگین بیماری کا شکار تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چار سال قبل 6 ماہ تک وہیل چیئر پر تھیں اور اسی دوران میں پنجاب بھی جا رہی تھی۔ آئمہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے ایک پاؤں کا سائز 37 تھا اور دوسرے پاؤں کا سائز 38 ہوگیا تھا، گھٹنے، جوڑوں سمیت تمام ہڈیوں میں بہت زیادہ سوجن ہوگئی تھی جس کے باعث میں بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا تھی۔
آئمہ بیگ نے مزید انکشاف کیا کہ میں اپنے قریب رکھا گلاس بھی نہیں اٹھا سکتی تھی، میرے بال جھڑنا شروع ہوگئے تھے، وزن بڑھنا شروع ہوگیا تھا کیونکہ میں ہر صبح 12 گولیاں کھایا کرتی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیویارک کے ایک ڈاکٹر نے مجھے کچھ انجیکشن لگائے جس کے بعد میں وہیل چیئر سے اٹھنے کے قابل ہوئی، ان دنوں میری حالت بہت تشویشناک تھی۔
گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کئی بار مختلف فلموں میں اداکاری کی پیش کش ہوچکی ہیں مگر انہوں نے کسی فلم کی پیشکش قبول نہیں کی۔