بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو یوں ہی بادشاہ کا لقب نہیں دیا گیا بلکہ اس کے پیچھے ان کا بڑا دل اور اپنے مداحوں کے لیے احترام ہے جو لوگوں کے نزدیک انتہائی خاص بات ہے۔ جس طرح وہ اپنی ایک باحجاب مداح کے ساتھ پیش آئے ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو شاہ رخ خان کی باحجاب لڑکی کے ساتھ احترام اور ادب کے ساتھ پیش آنے والی ویڈیو دکھائیں گے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان سے ان کے مداح اسٹیج پر آتے ہیں جن میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہوتی ہیں۔
پرستار کنگ خان سے ملنے کے لیے بے تاب ہوتی ہیں۔ شاہ رخ خان دو لڑکیوں اور ایک مداح لڑکے سے گلے لگ کر ملتے ہیں۔ پھر دیکھا جاتا ہے کہ وہ باحجاب مسلمان لڑکی سے ایک حدود میں رہ کر باعزت طریقے کے ساتھ پیش آتے ہیں اور دور سے احترام کرتے ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شاہ رخ کے اس عمل کو دیکھ کر مداحوں کے دلوں میں ان کے لیے مزید جگہ بن گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا ویڈیو دیکھ کر کہنا ہے کہ کنگ خان ایک نیک دل انسان ہیں اور وہ ہمیشہ خواتین کا بہت احترام کرتے ہیں اور باحجاب خواتین کے لئے ان کے دل میں جو عزت ہے وہ اس ویڈیو میں صاف دیکھی جا سکتی ہے۔