750 کروڑ سے بھی زیادہ خرچ کردیئے کیونکہ ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں نیتا امبانی کی 50 ویں سالگرہ میں ایسا کیا تھا جو تقریب میں اتنا پیسہ لگادیا؟

image

بھارت کے رئیس ترین بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر خزانے کا منہ کھول دیا، تقریب پر 750 کروڑ سے زیادہ خرچ کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے چند روز قبل اپنی 50 سال منائی، اس موقع پر انہوں نے ایک غیر معمولی جشن منایا جس کیلئے تقریباً 220 کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے اور پاکستان میں اگر ان کا حساب لگایا جائے تو یہ رقم 765 کروڑ کے قریب بنتی ہے ، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اتنا پیسہ پاکستان کے کئی صوبوں میں سال کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رکھا جاتا ہے۔

نیتا امبانی کی سالگرہ کیلئے ریلائنس گروپ کی ملکیت 32 چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے تقریباً 250 مہمانوں کو راجستھان کے عمید بھون محل تک پہنچایا گیا۔ پارٹی کا آغاز پوجا کے ساتھ ہوا جس میں پورا محل روشنیوں سے جگمگا رہا تھا اور نیتا امبانی کا نام بھی لکھا گیا۔

نیتا مکیش امبانی یکم نمبر کو پیدا ہوئی تھیں لیکن انہوں نے چند روز قبل سالگرہ منائی،تقریب میں اے آر رحمان، پرینکا چوپڑا اور ایشا امبانی نے پرفارم کیا۔ بزنس ٹائیکونز اور مشہور شخصیات جیسے متل، مہندراس، برلاس، گودریج، شاہ رخ خان، عامر خان، رانی مکھرجی کے علاوہ ممبئی انڈینز کی پوری ٹیم پارٹی میں موجود تھی۔

یاد رہے کہ نیتا امبانی ریلائنس فاؤنڈیشن، دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کی چیئرپرسن اور بانی اور ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر ہیں۔2023 میں انہوں نے ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا آغاز کیا۔

نیتا امبانی 2016 میں انڈیا ٹوڈے کی طرف سے پچاس اعلیٰ اور طاقتور ہندوستانیوں میں شامل تھیں اور فوربس کی فہرست میں ایشیا کی سب سے بااثر خواتین بزنس لیڈرزمیں ان کا شمار کیا گیا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن بننے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہونے کے علاوہ ممبئی اکیڈمی آف دی موونگ امیج کی شریک چیئرپرسن بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts