سنجے مرنے والا ہے، کچھ کرو۔۔ سیف علی خان نے سنجے دت کی جان کیسے بچائی تھی؟ اجے دیوگن کا دلچسپ انکشاف

image

مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کرتے ہیں، لیکن کچھ شخصیات کی زندگی میں پیش آئے حیرت انگیز واقعات حیرانکن بھی ہوتے ہیں، جو کہ ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار سیف علی خان، سنجے دت اور اجے دیوگن کے ایک واقعے نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں ان تینوں اداکار کے ساتھ پیش آیا دلچسپ واقعہ آج بھی اداکاروں کو یاد ہے۔

عام طور پر اجے دیوگن، سنجے دت اور سیف علی خان ایک ساتھ دکھائی نہیں دیتے ہیں، لیکن ایک وقت تھا جب تینوں ایک ہی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

2003 میں بھارتی فلم ایل او سی کارگل میں سیف علی خان، ابھیشیک بچن اور سنجے دت جلوہ گر ہوئے تھے، چونکہ یہ فلم پہاڑی اور انچائی کے مقام لہہ میں عکسبند ہوئی تھی، یہی وجہ تھی کہ اُس مقام پر کافی دھیان رکھنا ہوتا ہے۔

آکسیجن کی کمی سمیت کئی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پروڈیوسر نے سب کو آرام کا مشورہ دیا اور رات کے اندھیرے میں ہر دوسرا شخص آرام کرنے کے لیے نیند پوری کرنے لگا۔

ایسے میں اچانک سیف علی خان نے سیٹ پر موجود تمام افراد کو چیخ چیخ کر اٹھانا شروع کر دیا، اور بتایا کہ سنجے دت مر رہا ہے، سنجے دت مرنے والا ہے۔ یہ خبر سننا تھی اور پروڈیوسر سمیت سیٹ موجود تمام افراد کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، کیونکہ سب کا یہی گمان تھا کہ گویا سانس کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں۔

اسی اثناء میں اجے دیوگن نے جب سنجے دت کو سانس کا ماسک لگا دیکھا تو جہاں باقی سب پریشان تھے وہیں اجے دیوگن نے سگریٹ سلگانا شروع کر دی، جسے دیکھ کر وہاں موجود تمام افراد حیرت سے اداکار کو تکنے لگے۔

لیکن اُس وقت اجے دیوگن، سیف علی خان ہنس ہنس کر لوٹ پھوٹ ہو گئےجب انہوں نے سنجے دت کی اداکاری کو دیکھا اور پروڈیوسر کے پیلےچہرے کو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts