مُرتسم کی دھوم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی خوب مچی ہوئی ہے۔ ہرکوئی ان کے ڈرامے تیرے بن کو شوق سے دیکھ رہا ہے۔ سرحد پار بھی ڈرامے کی اتنے دیوانے ہوگئے ہیں کہ اب لگتا ہے وہاج عرف مرتسم کو جلد ہی بھارتی فلموں کی آفر ہونے والی ہے۔ مرتسم کو میرب بالکل پسند نہیں کرتی تھی ہمیشہ اس کی تذلیل کرتی آئی لیکن کس جگر سے اس کردار کو بنایا گیا جو دنیا کو اپنے شنکجے میں پکڑ کر فنا کردے لیکن اسی میرب کے آگے بھیگی بلی بنا گھومتا ہے۔
ڈرامہ تیرے بن سے متعلق بھارتی بلاگر لڑکی شبی سنگھ کہتی ہے مجھے آج تک ایسا لڑکا نہیں ملا اور میرب ہے کہ مرتسم کو 2 روپے کی بھی گھاس تک نہیں ڈال رہی۔ پاکستان میں ایک تو خوبصورتی بہت زیادہ ہے اور وہ مرتسم اُف ایسا لڑکا تو بھارت میں دیکھنے کو بھی نہیں ہے۔
میرے جذبات بڑھا رہے ہیں یہ ڈرامے، میں جو پاکستانی سُوٹ بُوٹ کی پہلے ہی دیوانی ہوں اب ان کے یہ بہترین ڈرامے اور ان میں استعمال کی جانے والی زبان اور ڈائیلاگ کتنے باعزت ہیں ارے کوئی مجھ سے اتنی مُحبت و عزت سے بات کرے تو میں کسی سے رشتہ ہی ختم نہ کروں، کاش بھگوان مجھے پاکستان میں ہی پیدا کر دیتا۔
اس ویڈیو پر دلبرداشتہ بھارتی کہتے ہیں کہ یہ ہمارا ہی ڈرامہ ہے ، انہوں نے کاپی کیا ہے تو کسی نے کہا پاکستان سے زیادہ لڑکے اور لڑکیاں بھارت میں اچھی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے ممالک کے حق میں کمنٹ کر رہے ہیں۔