نکلو یہاں سے تم۔جی ہاں یہ غصے والے الفاظ تھےاس انتہائی معصوم اداکار کے جس پر لوگ جان نچھاور کرتے ہیں۔
مگر اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ اداکار شہریامنور افطاری سے پہلے ڈائریکٹر پر شدید غصہ ہو گئے، آئی جانتے ہیں پھر آگے کیا ہوا؟
جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ ایک معروف ڈائریکٹر کو افطاری پر بلایا گیا پر وہاں ڈرامے کی اسکرپٹ اور کنٹریک کی کسی بات کو لیکر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔
جس کے بعد اونچی آواز میں شہریا منور نے کہہ ڈالا کہ جاؤ نکلو یہاں سے، افطاری کرنے آئے تھے نا آپ تو۔اور اگر اسکرپٹ کی بات ہے تو لیں میں نے پڑھ لی۔
بس آپ جائیں اور کریں گے بھی کیا ؟ کیا کیس کریں گے کر دیں۔ تمام لوگوں نے ان کا یہ رد عمل پہلی مرتبہ دیکھا ہے کیونکہ یہ اکثر ہنستے مسکراتے ہی رہتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی ان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں ایک غیر لڑکی شو کے دوران اچانک سے ان سے شادی کا مطالبہ کر رہی تھی تو انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔