مجھ سے لڑتا ہے، میری عزت نہیں کرتا ۔۔ ہیما مالینی نے اپنے سوتیلے بیٹے سے متعلق ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر کوئی یقین نہ کرے

image

“میری شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اب تو میں بھی بوڑھی ہوگئی ہوں لیکن ایک شادی شدہ شخص سے شادی کرنے کی سزا میں نے ہمیشہ بھگتی۔ دھرمیندر جی نے مجھے زندگی میں ہر خوشی دی لیکن ان کے بیٹے میری عزت نہیں کرتے۔ انھوں نے کبھی ماں سمجھنا تو دور مجھ سے بات تک نہیں کی۔ ہاں صرف ایک موقع تھا جب سنی دیول میرے پاس آئے اور انھوں نے مجھ سے بات کی“

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ ہیما مالنی کا جنھوں نے اپنے کیرئیر کے عروج میں دھرمیندر سے محبت کی شادی کی تھی۔ واضح رہے کہ دھرمیندر دوسری شادی کے وقت بیٹوں کے باپ تھے ان کی پہلی بیوی ان کے خاندان اور والدین کے پسند کی تھیں لیکن ہیما مالنی سے محبت کی وجہ سے دھرمیندر نے نہ صرف اپنے خاندان والوں سے ناراضی مول لی بلکہ اپنا مذہب تک بدل لیا اور مسلمان ہوگئے کیونکہ بھارتی قانون کے مطابق ہندو مذہب کے ماننے والے ایک وقت میں دو شادیاں نہیں کرسکتے۔

میری سہیلی کی فکر تھی

کچھ عرصہ پہلے ہیما مالنی نے اپنے بڑے سوتیلے بیٹے سنی دیول کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ “یوں تو اسے کبھی خیال نہیں آیا کہ میں اس کی ماں ہو لیکن ایک بار وہ میرے پاس چل کر خود آیا کیونکہ ڈمپل کباڈیا کا ایک خطرناک سین شوٹ ہونا تھا جس کی وجہ سے ڈمپل اور سنی دونوں ڈر رہے تھے کہ ڈمپل کو کچھ ہو نہ جائے۔ وہ میری بہت اچھی اور قریبی سہیلی تھی اور سنی اسے چاہنے لگا تھا۔ وہ واحد دن تھا جب اس نے مجھ سے کچھ باتیں کیں اور میں نے اسے یقین دلایا کہ ڈمپل کو کچھ نہیں ہوگا“

سوتیلی بہنوں سے تعلق

دھرمیندر اور ہیما مالنی کی دو بیٹیوں ایشا دیول اور اہانہ دیول کے بھی سنی اور بابی دیول کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ عام طور پر سنی دیول اپنی سوتیلی ماں کے حوالے سے باپ سے بحث ہی کرتے رہتے ہیں لیکن منہ سے ان سے بات کرنا بھی گوارا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts