پہننے کو کپڑے نہ تھے پر آج مقابلہ حسن میں اہم مقام حاصل کر لیا ۔۔ کسان کی یہ بیٹی نندنی کون ہے جس نے ماں کے ہاتھ سے تاج پہنا تو غریب باپ رو گیا؟

image

سجنا سنورنا اور اچھے کپڑے پہننا یہ ہر لڑکی کا بڑا خواب ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسی بھی لڑکی ہے جو انتہائی غریب گھر سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس وقت ہر شخص اس کے فن اور خؤبصورتی کی تعریف کر رہا ہے، آئیے جانتے ہیں یہ لڑکی ہے کون آخر۔

اس کا نام ہے نندنی گپتا جو کہ بھارت کی ریاست راجھستان کے ایک چھوٹے سے علاقے کوٹہ سے تعلق رکھتی ہے۔ آج اسے دنیا اس لیے جانتی ہے کہ کیونکہ غریب کسان کی اس بیٹی نے بھارت میں ہونے والے 2023 کا مقابلہ حسن کا مقابلہ جیت لیا۔

اس کے والد سومت گپتا کھیتی باڑی کرتے ہیں جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہے اور چھوٹی بہن نویں کلاس کی طالبعلم ہے۔

ان کے والد بتاتے ہیں کہ بچپن سے ہی نندنی کو فیشن اور میک اپ کرنے کا بہت شوق تھا جب بہ وہ ٹی وی پر اداکاراؤں کو دیکھتی تو ان جیسا چلنے اور بولنے کی کوشش کرتی۔

ہاں ہم نے اسے اپنے دل کی کرنے سے کبھی روکا نہیں لیکن آج جو اس نے مقام حاصل کیا اس کی تیاری کیلئے اس نے کوئی ٹریننگ نہیں لی بس گھر میں پریکٹس کرتی تھی۔ اب یہ مس ورلڈ میں بھارت کی طرف سے حصہ لیں گی جہاں امید کی جا رہی ہے کہ یہ جیت جائیں گی۔

بھارت کے ہی علاقے مانی پور میں مس انڈیا کی تقریب انعقاد ہوا جہاں مس انڈیا 2022 نے انہیں اپنے سے سر اتار کر تاج پہنایا تو یہ دھاڑے مار مار کر رونے لگیں۔ بھارت کی اس غریب لڑکی نندنی کی یہ خوبی لوگوں کو پسند آئی کہ۔

اتنا مشہور ہونے کے بعد بھی یہ ماں باپ کو نہ بھولیں ۔ جیسے والدین کو دیکھا تو روتے ہوئے ان کے پاؤں میں گر گئی یہی نہیں والدہ کے ہاتھ سے اپنا تاج پہنا اس کے علاوہ پورے خاندان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ میں کس شخص کی بیٹی ہوں جس نے آج تک غریبی میں بھی میری کوئی خواہش رد نہیں کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts