پاکستانی ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز کا انتقال ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سعیدہ پاکستان کیکئی مشہور فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
واضح رہے 2017 میں کپتان فلم میں اداکارہ نے جمائمہ کا کردار نبھایا جبکہ پاکستانی بگ باگ شو یعنی تماشہ میں بھی بھرپور شرکت کی۔ سعیدہ نے ایک بچہ بھی گود لے رکھا تھا۔ یہ کشمیر میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی زندگی کے کئی سال اپنے 8 بہن بھائیوں کے ہمراہ نیویارک میں رہیں۔