سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر سے پوری پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی۔ نوجوان اداکارہ کی بند کمرے سے لاش برآمد ہوئی اس حوالے سے خبر پورے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی ہوئی ہے مگر کہا جا رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور موت کی خبر جھوٹی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو سعیدہ امتیاز کی آخری پوسٹ سے متعلق بتائیں گے۔
سعیدہ امتیاز کا تعلق کشمیر سے تھا مگر ان کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی۔ اداکارہ یو اے ای سمیت امریکا میں بھی رہا کرتی تھیں۔
سعیدہ امتیاز کے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ سے چار روز قبل ایک پوسٹ شئیر کی گئی تھی جس میں ان کے الفاظ بظاہر تکلیف دہ نظر آرہے تھے۔
اداکارہ نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ رونے کے بعد کس کس کو اچھی سی نیند آتی ہے۔ اس پوسٹ پر ان کے درجنوں مداحوں نے تبصرے کیے تھے۔
مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعیدہ اپنے آخری دنوں میں کافی ڈپریشن کا شکار تھیں۔
اداکارہ کی موت کے حوالے سے مصدقہ یا خاندانی ذرائع سے کوئی حقیقی خبر سامنے نہیں آئی کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ سعیدہ امتیاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا اور ہیکر نے ان کے اکاؤنٹ سے موت کی جعلی انسٹا اسٹوری پوسٹ کردی ہے۔
اداکارہ کی عمر 32 برس تھی ، وہ فلم قلفی،ریڈرم، تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار، وجود، اور فلم کپتان میں کام کر چکی ہیں۔
مرحوم اداکارہ کی کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے اور یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی موت کی وجہ کیا ہے۔