سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ وہ آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
تاہم ان کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
تاہم اب ان کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ اداکارہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، آج میں جب سو کر اٹھی تو مجھے بہت ساری کالز اور میسجز موصول ہوئے تھے اور مجھے خود سمجھ نہیں آئی میرے ساتھ کیا ہوا؟
انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کیلئے پریشانی والا لمحہ تھا، میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا۔