وریندر سہواگ دورہ پاکستان کے دوران جذباتی کیوں ہوئے؟ راز سے پردہ اٹھادیا

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے 20 سال پہلے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے جذباتی ہونے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

وریندر سہواگ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے 2003ء میں پاکستان کا دورہ کیا تو پاکستانی عوام کی طرف سے بہت پیار ملا، ہمیں پاکستان میں ہر جگہ ایسا ہی پیار ملا جسے دیکھ کر ہم جذباتی ہوگئے۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ لاہور میں خریداری کے لیے گئے تو مقامی بازار سے اپنے خاندان کے لیے 30 سے 35 پاکستانی سوٹ خریدے لیکن دکاندار نے مجھ سے یہ کہہ کر پیسے لینے سے انکار کر دیا کہ میں مہمان ہوں اور وہ اپنے ملک میں آئے مہمان سے پیسے نہیں لے سکتا۔

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کی تقسیم ہند سے قبل بھارت سے جُڑی یادیں سن کر ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے‘۔ پاکستان کے اس دورہ سے جڑی یادیں کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

وریندر سہواگ کا شمار بھارت کے نامور بلے بازوں میں ہوتا ہے، اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شہرت پانے والے سہواگ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم اپنے کیریئر کے دوران دورہ پاکستان کی یادیں آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US