پیرس نمائش ،پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کی قسمت کھلنے کا امکان

image

پیرس میں ہونے والی ٹیکس ورلڈ ایکسپو میں پاکستانی کمپنیوں نے فیبرک، گامنٹس اور لیدر کی مصنوعات کی نمائش کی ، اس ایکسپو کے بعد پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کو بڑے پیمانے پرآرڈرز ملنے کی توقع ہے۔

ٹیکس ورلڈ ایکسپو میں 30 سے زائد پاکستانی ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔ یورپی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستانی لیدراورٹیکسٹائل مصنوعات میں کافی دلچسپی ظاہر کی۔

اس کے علاوہ نمائش میں 26 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1,350 نمائش کنندگان نے بھی شرکت کرکے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

نمائش میں لگائے گئے پاکستانی اسٹالز پر برطانیہ، امریکا، ترکی، جرمنی، فرانس اور دیگر یورپی اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی نمائندوں نے معلومات حاصل کیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US