کل جو ہوا اس پر معزرت خواہ ہوں۔۔ بارش میں راہگیروں پر پانی اڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہاب ریاض کا ٹوئٹ

image

سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں،کل جو ہوا اس پر میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور اسے بالکل غلط انداز میں لیا گیا“

یہ کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کا جنھوں نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش میں راہگیروں پر اپنی گاڑی سے اڑاتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔ وہاب ریاض ٹوئٹر پر لکھتے ہیں کہ

“ ہمیشہ مثبت چیزوں کو آگے پھیلائیں، منفی پراپیگنڈہ سے اپنے خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں“

واضح رہے کہ بدھ کے روز لاہور میں کئی گھنٹوں تک طوفانی بارش ہوئی جس کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ بظاہر لوگوں کی مدد کو نکلے وہاب ریاض اپنی ویڈیوز وائرل ہونے پر عوام کی تنقید کا نشانہ


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US