بینڈ باجا بارات اور اب ولیمے کی ہوگی شاندار دعوت لیکن ،، حارث رؤف کے ولیمے پر ٹیم کے کھلاڑی شرکت کیوں نہیں کریں گے؟

image

حارث رؤف کی شادی کی تقریب کل اسلام آباد میں انجام پائی اور آج ان کا ولیمہ ہے لیکن ان کے ساتھی کھلاڑی ان کی اس دعوت پر شرکت نہیں کریں گے۔ شادی کے موقع پر بھی کوئی کھلاڑی نہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق صرف اور صرف کپتان بابر اعظم حارث رؤف کی بارات کے موقع پر شریک ہوئے۔

حارث رؤف کے ولیمے پر شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ موسمیاتی خرابی بھی ہے اور دوسری اہم وجہ آج رات شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی رخصتی بھی ہے۔ لہٰذا کھلاڑیوں کی اکثریت کراچی میں شاہد آفریدی کی جانب سے دی گئی دعوت کے مزے لُوٹیں گے۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US