تکبر کا کیا فائدہ ۔۔ کپل دیو نے بھارتی کھلاڑیوں کو مغرور کیوں کہا؟

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے پہلے بھی تنقید کی جا چکی ہیں اور اب مایہ ناز سابق بھارتی کپتان کپل دیو بھارتی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے بھارتی کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے کھلاڑی مغرور ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل دیو نے کہا ہے کہ لوگ زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے مغرور ہو جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنیل گواسکر موجود ہیں، آپ ان سے بات کیوں نہیں کرتے؟ اس میں تکبر کا کیا فائدہ؟

کپل دیو کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو کسی نہ کسی سے سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، صرف تجربے کار انسان ہی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ پیسے آنے کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز میں تکبر آ گیا ہے، وہ سمجھتے ہیں انہیں سب پتہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US