اب تو یقین کرنا ہی پڑے گا کیونکہ ۔۔ بابر اعظم یا ویرات کوہلی، کور ڈرائیو کھیلنے کیلئے روہت شرما کا فیورٹ کھلاڑی کون؟

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بہترین کور ڈرائیو والے بلے بازوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سب سے بہترین قرار دیدیا۔

کور ڈرائیو ایک خاص اور پسندیدہ کرکٹ شاٹ ہے جو آج کی جدید کرکٹ میں بھی شائقین کو مسحور کر رہا ہے۔

بابر اعظم اور ویرات کوہلی جیسے ہم عصر کرکٹ اسٹارز اس شاٹ میں مہارت کے لیے مشہور ہیں، جس سے یہ بحث چھڑ جاتی ہے کہ یہ سب سے بہتر کون کرتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی کپتان روہت شرما سے جب دنیا کی بہترین کور ڈرائیو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی رائے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کوہلی کے پاس کور ڈرائیو کے لیے بہترین تکنیک ہے لیکن بابر زیادہ اچھی کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے گزشتہ سال مشورہ دیا کہ کور ڈرائیو پرفیکٹ کرنے کے خواہاں نوجوان کرکٹرز کو بابر اعظم کی تکنیک کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

ناصر حسین نے کہاتھا کہ کوہلی قدرے مختلف ہیں، ان کے پاس کلائی کا تیز فلک ہے لیکن بابر کے پاس کور کھیلنے کا روایتی طریقہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US