احتساب عدالت نے نواز شریف کے اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا

image

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لیتے ہوئے جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 2020 میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

عدالت نے نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

احتساب عدالت نے لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز اور لینڈ کروزر گاڑیاں نواز شریف کو واپس لوٹانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے نواز شریف کے منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں نواز شریف نے وطن واپس آکر خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے اکتوبر 2020 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

عدالتی فیصلے کے بعد لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور گاڑیاں ضبط کر لی گئی تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US