نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ، دونوں میں کیا بات ہوئی؟

image

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے اُردو نیوز بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین مختصر بات ہوئی جس میں ملکی صورت حال سمیت انتخابی حوالوں سے بھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ’موجود سیاسی منظرنامہ انتخابات کے حوالوں سے بنا ہے تو الیکشن کے حوالے سے بھی بات ہوئی لیکن ابھی جب تفصیلی ملاقات ہوگی تو باقی چیزیں بعد میں طے ہوں گی۔‘

مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں جے یو آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا۔ نواز شریف کی جانب سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US