’بلاول چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، الزام تراشیوں سے کچھ نہیں ہو گا‘

image

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں رونے دھونے اور الزام تراشیوں سے کچھ نہیں ہو گا، سب کو گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

بدھ کو کوئٹہ میں رئیسانی برادرز کے ساتھ ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگلا وزیراعظم سندھ سے ہو گا تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم صرف وہی بنے گا جسے عوام منتخب کریں گے۔‘

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر وہ نواز شریف ہوئے تو قوم انہیں قبول کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی چھوڑ کر گیا اور کوئی چھوڑ کر آیا جیسی باتیں مناسب نہیں، ہمیں پختہ سیاست کرنی چاہیے۔

’جب 2018 میں ہماری حکومت ختم ہوئی تو کتنے آئے اور کتنے گئے۔‘

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لیے جمہوری اور پارلیمانی سسٹم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تاہم دعوت کا جواب بعد میں دیا جائے۔

منگل کو مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی ادارے کے بل پر نہیں بلکہ اپنے بل بوتے پر سیاست کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US