سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

image
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان جمعہ کے روز انتقال کر گئے ہیں۔

گوہر ایوب خان کافی عرصے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

 ان کی نماز جنازہ سنیچر 18 نومبر کو دن 3 بجے اُن کے آبائی گاؤں ریحانہ ضلع ہری پور میں ادا کی جائے گی۔

گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937 کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ کی ترین فیملی سے تھا۔

وہ پاکستان کے پہلے فوجی صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے صاحبزادے اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کے والد تھے۔

وہ متعدد مرتبہ ہری پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اور وزیراعظم نواز شریف کے دور میں وزیر خارجہ اور سپیکر قومی اسمبلی کے عہدوں پر فائز رہے۔

گوہر ایوب 25 فروری 1997 سے 7 اگست 1998 تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔ 

پاکستان نے جب 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت گوہر ایوب خان پاکستان کے وزیر خارجہ تھے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US