شکر والی مصنوعات پر پابندی عائد ، وزارتوں کو بھی ایڈوائزری جاری کی جا رہی ہیں، نگرانوفاقی وزیر برائے قومی صحت

image

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ وزارت صحت نے شکر والی تمام مصنوعات پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اس ضمن میں دیگر وزارتوں کو بھی ایڈوائزری جاری کی جا رہی ہے ۔

جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سےجاری ٹویٹ کے مطابق وزارتِ قومی صحت اور پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر اہتمام غیر صحت بخش غذا اور میٹھے مشروبات کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ غیر صحت بخش غذا اور میٹھے مشروبات کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US