اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے ہیں۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر سرکاری نتائج مرتب کئے جانے اور اس کے اعلان تک تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔