ملک بھر میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی

image

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی گئی جس کی اپیل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے کی تھی۔ نماز استسقاء کے بعد علماء کرام نے اﷲ رب العزت سے ملک میں جاری خشک سالی سے نجات کیلئے گڑ گڑا کر دعائیں کیں۔

اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ یہ اﷲ کی طرف سے ہمارا امتحان ہے، ہمیں اپنے خالق سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے اور ہمیشہ اس کی رحمت کا طلبگار رہنا چاہئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US