فیصل آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی):پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں مارچ میں شروع ہونیوالے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان2024کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنز کے زیر اہتمام 4 مارچ کو انگریزی،6 مارچ کو کیمسٹری و جنرل سائنس، 8 مارچ کو فزکس اور اسلامیات اختیاری، 9 مارچ کو اسلامک سٹڈیز، 11 مارچ کوریاضی،12 مارچ کومطالعہ پاکستان،14مارچ کوبائیالوجی اور کمپیوٹر سائنس،15مارچ کوترجمۃ القرآن اور18مارچ کواردو کا پیپر ہوگا۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان کے مطابق کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں 20 مارچ کوانگلش، 22 مارچ کوبائیالوجی و کمپیوٹر سائنسز، 25 مارچ کوکیمسٹری و جنرل سائنس، 27 مارچ کوفزکس و اسلامیات اختیاری، 28 مارچ کوترجمۃ القرآن، 30 مارچ کواسلامک سٹڈیز، یکم اپریل کوریاضی، 3 اپریل کو اردو اور5 اپریل کو مطالعہ پاکستان(پاک سٹڈیز) کا پیپر ہوگا۔