این ایچ اے تارکین وطن پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، حکام این ایچ اے

image

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی تارکین وطن پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق وزارت مواصلات کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اپنے علاقوں سے متعلق شکایات کے اندراج اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے معیاری طریقہ کار وضع کر رکھے ہیں۔ اس ضمن میں وفاقی محتسب کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری مواصلات کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

چیئرمین این ایچ اے کی سربراہی میں تمام شعبوں کے متعلقہ افسران پر مشتمل ایک ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی ہے ۔ایڈوائزری کونسل باضابطہ طور پر شکایت کے فوری ازالے کے لئے قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائے گی اور تمام ضروری عملی اقدامات کے بعد متعلقہ فورم اور شکایات دہندگان کو مطلع کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US