مخالف کھلاڑی پر اظہارِ برہمی، بابر اعظم کے کہے ہوئے جملے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

image

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے مخالف کھلاڑی کو غصے میں کہے گئے جملے ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

بی پی ایل کی  فرنچائز رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے سابق کپتان دورانِ میچ غصے میں آگئے۔ بابر اعظم کی مخالف کھلاڑی سے سخت لہجے میں گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ،بابر اعظم کی ترقی

یہ واقعہ گزشتہ روز کھیلے گئے ڈرڈانٹو ڈھاکا اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ میں پیش آیا۔ اننگز کے 13 ویں اوور میں بابر اعظم اس وقت غصے میں آئے جب وہ ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر سے الجھ پڑے۔

امپائر اور مخالف ٹیم کے کپتان مصدق حسین نے بابر اور عرفان کے جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کی لیکن بابر وکٹ کیپر پر غصہ کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں آپ سے بات نہیں کررہا، میں اپنے آپ سے بات کررہا ہوں’۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مخالف کھلاڑی کو کہا گیا یہ جملہ اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایکس پر بابر کے مداح کو انکی حمایت میں ٹویٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے اس میچ میں ڈورڈینٹو ڈھاکہ کے خلاف 46 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی شانداز اننگز کھیلی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US