پہلی بار پاکستان آیا ہوں، پی ایس ایل بہت اعلیٰ لیگ ہے: لیوس ڈو پلوئی

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے ٹاپ آرڈر بیٹر لیوس ڈو پلوئے نے پی ایس ایل کو اعلیٰ لیگ قرار دے دیا ہے۔

لیوس ڈو پلوئے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں لیکن انہیں مکی آرتھر نے پی ایس ایل کے بارے میں بہت کچھ بتایا ہے۔

لیوس ڈو پلوئے نے کہا کہ ’میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں لیکن مکی آرتھر نے مجھے پی ایس ایل کے بارے میں بہت کچھ بتایا ہے۔ اس لیگ کا حصہ بننا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے اور میں اس لیگ کو بہت اعلیٰ قرار دیتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے نیٹ میں بولروں کا سامنا کیا اور مقامی ٹیلنٹ کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔‘

لیوس ڈو پلوئے نے بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شکست کی وجہ بننے والی غلطیوں پر بھی بات کی اور کولن منرُو کی اننگز کو بھی سراہا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’کراچی (نیشنل سٹیڈیم) میں پاورپلے میں کھیلنا آسان ہے اور اس کے بعد درمیان کے اوورز میں پچ مشکل ہو جاتی ہے لیکن ہم کنڈیشنز سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔‘

کراچی کنگز کے بیٹر نے مزید کہا کہ ’وہ (اسلام آباد یونائیٹڈ) پاورپلے میں دونوں اننگز میں بہت اچھا کھیلے ہیں، خاص طور پر کولن منرُو بہت شاندار کھیلے۔‘

خیال رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

اپنے پی ایس ایل ڈیبیو میچ میں لیوس ڈو پلوئے نے 15 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts