پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 17واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سنیچر کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاس بارش کی وجہ سے مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا جس کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

آج ہی کے روز اسی سٹیڈیم میں دوسرا میچ بھی شیڈول ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ منسوخ ہونے کے بعد اگر پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو ملتان سلطانز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہے جو 8 پوائںٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز ایک پوائنٹ کے ساتھ سب سے آخری یعنی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

اُدھر بارش کے باعث جمعے کو ٹیموں کے پریکٹس سیشن بھی نہ ہو سکے۔

سنیچر کو ہونے والے دونوں میچوں کے لیے شائقین کو ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، لہذا اگر میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتے ہیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مکمل ریفنڈ دیا جائے گا۔

تاہم اگر ایک میچ بھی ممکن ہو گیا تو ٹکٹوں کا ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts