مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بہو رادھیکا مرچنٹ کے والدین کون ہیں؟

image

انڈیا کے سب سے امیر شخص اور ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل تین روزہ جشن (پری ویڈینگ سلیبریشن) کی ملک بھر سمیت دنیا بھر میں دھوم مچی رہی۔

اننت امبانی اور اُن کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ رادھیکا مرچنٹ کے والدین کون ہیں؟

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نیو یارک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پروفیشنل بھرت ناٹیم ڈانسر بننے والی رادھیکا مرچنٹ ایک آل راؤنڈر ہیں۔

رادھیکا مرچنٹ مشہور کاروباری شخصیت ورین اے مرچنٹ اور شائلہ ورین مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔

ورین مرچنٹ مشہور کمپنی اِن کور ہیلتھ کیئر کے سی ای او اور وائس چیئرمین ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ورین مرچنٹ اِن کور نیچرل پولی مرز پرائیویٹ لمیٹڈ، اِن کور بزنس سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ، اِن کور پولی فریک پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت کئی مزید کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔

اسی طرح اُن کی اہلیہ شائلہ مرچنٹ اِن کور ہیلتھ کیئر کی مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں جبکہ وہ اتھاروا امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، حویلی ٹریڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور سواستک اکسم پرائیویٹ لمیٹڈ جیسی کمپنیوں کی اہم عہدیدار بھی ہیں۔

ورین مرچنٹ اور شائلہ مرچنٹ کے اثاثوں کی کل مالیت 700 کروڑ انڈین روپے ہیں۔

خیال رہے اننت امبانی اور رادھیکا امبانی کی منگنی جنوری 2023 میں ہندو مذہب کے روایات کے مطابق ہوئی تھی۔

29 برس کی رادھیکا مرچنٹ کی شادی اننت امبانی سے 12 جولائی 2024 کو ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow