انڈیا: ہاتھوں سے محروم شخص کا خاتون کے عطیہ کردہ ہاتھوں سے ٹرانسپلانٹ

image

انڈیا کے شہر دہلی کے گنگا رام ہسپتال میں ہاتھوں سے محروم شخص کو کامیاب سرجری کے بعد نئے ہاتھ لگا دیے گئے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق 45 سالہ شخص پیشے کے اعتبار سے پینٹر تھا جو 2020 کے ایک ٹرین حادثے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا۔

متعلقہ مریض کو مینا مہتا نامی خاتون کے ہاتھ عطیہ کیے گئے ہیں جنہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ مینا مہتا نے اپنی زندگی کے دوران اپنے اعضاء کو موت کے بعد عطیہ کرنے کا عہد کیا تھا۔

اس سے قبل مینا مہتا کے عطیہ کردہ گردے، جگر اور آنکھوں کی قرنیہ نے تین دیگر مریضوں کی زندگیاں بدلی ہیں اور اب ان کے ہاتھوں کے عطیہ نے ایک پینٹر کو دوبارہ جینے کی امید بخشی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس سرجری میں 12 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا جس میں ڈونر کے ہاتھوں اور ریسیور کے بازوؤں کے درمیان ہر شریان، مسلز، ٹینڈونز اور نروز کو جوڑا گیا۔

کامیاب سرجری کے بعد جب ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کے ساتھ پوز کیا تو مریض اپنے دونوں ہاتھوں سے ’تھمبز اپ‘ کرتے بھی دکھائی دیے۔ مریض کو مکمل صحت یابی کے بعد 7 مارچ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow