پی ایس ایل فائنل سے قبل رضوان اور شاداب کا کراچی کی بس میں فوٹو شوٹ وائرل

image

آج پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمز نے رسائی حاصل کی۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان محمد رضوان اور شاداب خان کا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے۔ فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کپتان کراچی میں چلنے والی مسافر بس میں ٹرافی کے ساتھ بیٹھے تصویر بنوا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز اپنا مسلسل چوتھا پی ایس ایل فائنل کھیل رہے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 2018 کے بعد پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US